News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

zindagi guzarne ka asan tareen tarika

tariq jameel ka bayan, real servant of allah 12 things, more lana tarik jameel, maulana sahab taqreer, bayan karne ka tarika
 

زندگی گزارنے کا آسان ترین طریقہ


 یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالی کے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺮﺿﻮﺍﻥ سے ارشاد فرمایا : " کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ " . ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺮﺿﻮﺍﻥ نے عرض کیا : " ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس پاس کوئی درہم (پیسہ) اور (دنیا کا) سامان نہ ہو " . 

آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : " میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن بہت سی نماز ، روزہ ، زکوۃ (اور دوسری مقبول عبادتیں) لے کر آئے گا مگر حال یہ ہو گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہو گی ، کسی پر تہمت لگائی ہو گی ، کسی کا مال کھایا ہو گا ، کسی کا خون بہایا ہو گا اور کسی کو مارا پیٹا ہو گا تو اس کی نیکیوں میں سے ایک حق والے کو (اس کے حق کے بقدر) نیکیاں دی جائیں گی . پھر اگر دوسرے کے حقوق چکائے جانے سے پہلے اس کی ساری نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو (ان حقوق کے بقدر) حقداروں اور مظلوموں کے گناہ (جو انہوں نے دنیا میں کیے ہونگے) ان سے لے کر اس شخص پر ڈال دیے جائیں گے اور پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا " . (مسلم ،حدیث 258) اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کریں کہ ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرماے, اے اللہ جو زندگی گناہوں میں کٹ گئی ہے اے اللہ اس پر معاف فرما، اور جو قدم اچھائی اور نیکی کی طرف لے جائیں ان پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما ، 

اے اللہ ہم سب کو محبت محمدﷺْ عطا فرما, اے اللہ پیارے نبی کریم حضرت محمدﷺْ کی شفاعت نصیب فرما, اے اللہ پیارے نبی کریم حضرت محمدﷺْ کا ادب، احترام، پیروی کرنے کی توفیق عطا فرما, قیامت کیے دن نبی کریم حضرت محمدﷺْ کے مبارک ھاتھوں سے اب کوثر پینا نصیب فرما, ہم سب کو حج وعمرہ ادا کرنے کی سعادت نصیب فرما, ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔ ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔ بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

No comments: