ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا
![ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا ٹرک ترکی پہنچ گیا](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhzdupFC_H7VSqr1IBjvG8-HjGqliV0X4GgWVagvGBlx8NkmF78YhItW8qE0h-lUgXjpoIvC5GXr3GZT4sCtmROD9m0_LxKF1PTj7Pxk-x6FytMJw7fxefeSe9X2-rA9FrKXHXGl9gBj8jd/s16000/1.jpg)
اسلام آباد (آن لائن)مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا اور 7 اکتوبر کو 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا
یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے مشیر تجارت کا مذید کہنا تھا کہ میں برآمد کنندگان
سے گزارش کروں گا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی
Labels:
Urdu News
No comments: