News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی، شہباز شریف

 لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہاز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی۔ جاری ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے،

 حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں سے عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیار چھیننا ہو گا، یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لیٹر پیٹرول دینے کے سبز باغ دکھاتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی اور بجلی کی قیمت بڑھانا ہے، قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت نے جعلی بجٹ قوم پر مسلط کیا۔ قائدِ حزبِ اختلاف شہاز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم پر رحم کیا جائے، عوام دو وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہو چکے ہیں۔

No comments: