News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ایک خاص عمر کے بعد میاں بیوی کی بیماریاں بھی ایک جیسی ہوجاتی ہیں ، ماہرین کی تحقیق میں انکشاف

 ٹوکیو (آن لائن) طویل عرصہ ساتھ رہنے کے بعد میاں بیوی کی بیماریاں بھی مشترک ہوجاتی ہیں۔کئی سال کے مرتب کردہ ریکارڈ پر ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک خاص عرصے کے بعد میاں بیوی صحت اور عادات کے حوالے سے ایک جیسی کیفیات کے مالک ہوجاتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اور ہالینڈ میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاص عمر کے بعد میاں بیوی کی بیماریاں بھی ایکدوسرے سے ملنے لگتی ہیں۔

 اس تحقیق کیلیے ہالینڈ میں رہنے والے 28,265 جبکہ جاپان کے 5,391 جوڑوں کی صحت سے متعلق سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا جو کئی سال کے دوران جمع کی گئی تھیں۔آن لائن ریسرچ جرنل ’’ایتھروکلیروسس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ طویل عرصہ ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے والے میاں بیوی نہ صرف اپنی عادتوں کے لحاظ سے ایک دوسرے جیسے ہوجاتے ہیں بلکہ ان کی جسمانی ہیئت، بلڈ پریشر اور بیماریاں بھی ایک دوسرے سے بہت ملنے جلنے لگتی ہیں۔اب تک یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صحت اور بیماریوں کے حوالے سے میاں بیوی صرف اسی وقت ایک جیسے ہوتے ہیں کہ جب وہ ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہوں یا جس کو اکثر "کزن میرج " کے طورپر یاد کیا جاتا ہے۔

No comments: