News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

چرس پیتا ہوں ، کروز شپ پر چرس پینے جارہے تھے ، کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین نے اعتراف کر لیا

 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا، 

ڈی ڈی کٹ سے تجربے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

No comments: