News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ان تمام پاکستانیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کردو! حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی ٹھیک سے گھبرا بھی نہ سکے ۔۔سموگ پر قابو پانے کیلئے پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سموگ پر قابو کے لئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ پارکس میں آگ لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کیا جائے گا۔ پی ایچ اے نے تمام پارکس کے لیے نئے احکامات نافذ العمل کر دئیے۔پی ایچ اے نے پہلی بار پارکس میں آگ لگانے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ پتے کو آگ لگانے اور سگریٹ نوشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 بھٹوں کی بندش کیلئے ضلع لاہور کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا، کوڑا کرکٹ اور باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی، ماحول آلودہ کرنیوالے 216 صنعتی یونٹس کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 2ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ہو گا، بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

No comments: