News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

پاک آرمی میں سپاہی کی بھرتی کے لئے آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر

 سکھر(این این آئی)پاک آرمی میں سپاہی کی بھرتی کے لئے آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر۔ اعلامیہ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کے اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفیسرمیجر عبدالحکیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک آرمی میں بطور سپاہی کی بھرتی 01 آکتوبر 2021 سے 30 آکتوبر 2021 تک جاری ہے گی۔ اعلامیہ کے مطابق سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے ڈومسائل کے حامل خواہش مند امیدوار سپاہی کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت مڈل پاس سرٹیفکیٹ کی ساتھ تمام تعلیمی اسناد،ڈومیسائل کی ساتھ ایک عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی ، اصل شناختی کارڈ یا اگر عمر 18 سال سے کم ہے تو فارم B کی ایک عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی۔ 

2 عدد پاسپورٹ فوٹو اور ساتھ والد کی 2 عدد قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی لازمی ہے۔ جبکہ آرمی شہدائ اور دوران جنگ یا آپریشن میں زخمی ہونے والے جے سی یا سولجر کے بیٹے یا بھائی اپنے ساتھ اپنے شہید یا زخمی والد/ بھائی کی جی ایچ کیویایونٹ سے آئے ہوئے لیٹر کاپی یا پینشن بک کی کاپی اپنے ساتھ ضرور لائیں۔حاضر سرورس یا ریٹائر ڈ فوجی حضرات کے بچے اپنے ساتھ والد کی ڈسچارج بک کی کاپی یایونٹ کا لیٹر ساتھ لیکر آئیں۔جبکہ آرمی سلیکشن اینڈ رویکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کی جانب سیجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام خواہش مند امیدوارو آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کے ٹیلیفون نمبر071-5805599 اور موبائل نمبر03215399030 پر رابطہ کرسکتے ہیں

No comments: