News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

شناختی کارڈز پر موجود رہائشی پتہ جان لیوا حادثات کا باعث بننے لگا ، شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کیا جائے۔جمعرات کو یہاں رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہاگیاکہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میں اہمیت کا حامل ہے، نادرا کو ہدایت کی جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیلی کیا جائے، شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتا سمیت اہم معلومات کو ختم کی جائیں۔ 

کھیئل داس کوہستانی کی قرار داد کے مطابق متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی کے کارڈ میں ہو نہ کہ کارڈ پر آویزاں، بدقسمتی سے شرپسند عناصر تخریبی گروہ اس معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گنگوانا پڑی، آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے، شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔

No comments: