News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

 لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ تھانہ پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنمااسلم گڑا کو فراڈ و دھوکا دہی کے الزام میں گرفتارکیا، پولیس نے شہری شیخ نصرت اور نورالزماں کی درخواست پر دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزم اسلم گڑا کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

 ایس پی صدر آصف امین اعوان نے کہنا ہے کہ بدمعاشوں اور شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا.واضح رہے کہ اسلم گڑا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لاہور میں ایم پی کے امیدوار تھے۔

No comments: