News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

الیکشن کمیشن اور عدالت کو حق دینا پڑے گا،مریم نواز

 لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور عدالت کو حق دینا پڑے گا،جو حالات ہیں اس سے مخالفین کو آئندہ الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے مہنگائی نے عوا م کا جینا حرام کر دیا ہے ۔بدھ کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لیگی کارکنوں کو مخالفین کے پروپیگنڈے کو شکار نہ ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن اور عدالت کو حق دینا پڑے گا ۔

 انہوں نے مخالفین کو امیدوار نہ ملنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہاکہ کیا حکمران مہنگائی بیروز گاری ، چوری اور ڈاکے کی بنا ء پر ووٹ مانگیں گے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کو ئی نہیں ہو گا جو حال حکمران جماعت نے عوام کر کر دیاہے اس پر جب وہ عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے تو آگے سے عوام ان کو جوتے ماریں گے ۔ انہوںنے کہا کارکن آپس کے اختلافات کو بھلا کرپارٹی کے لئے کام کریں تاکہ آئندہ حکومت دوبارہ مسلم لیگ (ن ) کی ہو ۔

No comments: