News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

بھارت میں ممتاز اسلامی اسکالر کلیم صدیقی گرفتار کر لیا گیا

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے نامور عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی عالم دین مولانا کلیم پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے تبدیلی مذہب کے کا کردار ادا کیا ہے ، معروف عالم دین کی گرفتاری پر بھارت میں مسلمان تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی اقدام کیخلاف اپنے شدید ردعمل کا بھی اظہار کیا ہے ۔
 اس سے قبل مولانا عمر گوتم اور مفتی قاضی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان کا بیرونی ممالک سے کروڑوں روپے منتقل کرنے الزام ہے ۔ کلیم صدیقی کو گرفتار کرنے کے بعد اے ٹی ایس کی جانب سے اس معاملہ پر پریس کانفرنس بھی کی گئی۔

No comments: