News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو ۔۔ شہباز شریف کا حیران کن انکشاف

حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو ۔۔ شہباز شریف کا حیران کن انکشاف

texas auto insurance, cheap car insurance quotes, international health insurance, auto insurance florida, term life, state auto insurance, progressive insurance, american auto insurance, renters insurance, american car insurance companies, car insurance california, auto insurance usa, burial insurance, auto insurance companies in usa, insurance companies in texas, insurance companies in usa, business insurance

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا ،اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے، ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 140 ارب کی ایف بی آر کو دائیگی پر 'اے جی پی آر' کے اعتراض نے ریونیو اعدادوشمار کی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اکائونٹنٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے،یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومتی معاشی اور شماریاتی اعدادوشمار سے مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس بھی 100 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی، رپورٹ سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت کتنا سچ بول رہی ہے ،گرانٹس کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ،اگراعدادوشمار غلط ہوں گے تو صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس ناسمجھی سے وفاق اور اکائیوں میں بداعتمادی اور تنازعات جنم لیں گے جو اچھی بات نہیں ،کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست وگریباں کرانا چاہتی ہے؟،حکومت اپنا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرنہیں پاتی، جو عدد دکھاتی ہے وہ بھی متنازعہ ہوتا ہے۔

No comments: