News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Noodles Meatballs Recipe In Urdu


 نوڈلز میٹ بولز
اجزاء:
قیمہ (باریک پسا ہوا) ----- آدھا کلو
پیاز ------ ایک عدد
ہری مرچ ------ تین عدد
پودینہ ------ حسب ضرورت
نوڈلز ----- آدھا پیکٹ
ٹماٹر کا رس ------ ڈیڑھ پیالی
انڈا ------ ایک عدد
کالی مرچ (پسی ہوئی) ------ ایک چائے کا چمچ
ادرک (پاؤڈر) ----- آدھا چائے کا چمچ
میدہ ---- ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ----- ایک کھانے کا چمچ
مکئی کا تیل ------ تلنے کے لیے
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں- پیاز٬ ہری مرچ٬ پودینہ اور دھنیا باریک کاٹ لیں- قیمے میں انڈا٬ کالی مرچ٬ نمک٬ سرخ مرچ٬ ادرک٬ ڈبل روٹی کا چورا اور کٹا ہوا مصالحہ پیاز کے ساتھ شامل کر کے خوب اچھی طرح ملائیں- اب قیمے کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنائیں- پھر کوفتوں کو تل لیں اور گولڈن براؤن ہوجانے پر نکال لیں- ایک پتیلی میں کوفتے ڈالیں اور معمولی سا چھینٹا دے کر ہلکی آنچ پر پکائیں-ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں نوڈلز ڈال کر پکائیں- نوڈلز گل جائیں تو چھلنی سے پانی چھان لیں- ٹماٹر کے رس میں میدہ اور کارن فلور ملا کر پکائیں جب آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں معمولی سی پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک شامل کریں- ایک پلیٹ میں نوڈلز ڈالیں پھر میٹ بولز اور آخر میں اوپر سے آمیزہ ڈال کر سرو کریں-

No comments: