Fish With Penne Pasta Recipe In Urdu
فش ود پینی پاستہ
اجزاء:
فش فلے آدھا کلو (سلائس کئے ہوئے
مکھن چار کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
(پالک تین سے چار پتے (باریک کٹے ہوئے
(سویا آدھی گٹھی (کٹی ہوئی
کریم چیز تین کھانے کے چمچ
فریش کریم چار کھانے کے چمچ
دودھ ایک چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
(پینی پاستا آدھا پیکٹ (ابلا ہوا
ترکیب:
پہلے کڑاہی میں مکھن، لیموں کا رس، پالک، سویا، کریم چیز، فریش کریم اور دودھ شامل کرکے مکس کریں۔ اب اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لیے پکالیں۔ پھر الگ پین میں پانی گرم کرکے فش کے پیسز کو ایک سے دو منٹ کے لیے جوش دے دیں۔ جب فش کے پیسز تیار ہو جائیں تو چیز والے سوس میں پینی پاستا شامل کرکے ایک سے دومنٹ تک مکس کریں۔ پلیٹر میں نکال کر اوپر فش رکھیں اور پینی پاستا کی سوس اوپر سے ڈال کر سرو کریں۔

No comments: