Classic Burger Recipe In Urdu

کلاسک برگر
اجزاء:
برگربن.......... 4عدد
بکرے کا قیمہ ...........400گرام
بریڈ کرمبز.......... 1/2کپ
نمک .............حسب ذائقہ
کُٹی کالی مرچ............ 1/2چائے کا چمچہ
انڈا .............1عدد
مایونیز.............. 4کھانے کے چمچے
ٹومیٹو سوس ...........2کھانے کے چمچے
مسٹرڈ پیسٹ ...........1کھانے کا چمچہ
تیل ............3کھانے کے چمچے
مکھن............. 2کھانے کے چمچے
باریک کٹے سلاد پتے.......... 1گھٹی
کٹاکھیرا ..............1عدد
کٹے ٹماٹر ...........2عدد
پیاز سلائس........... 2عدد
فرنچ فرائر حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک باﺅل میں 400گرام بکرے کا قیمہ ، 1/2کپ بریڈ کرمبز، حسب ذائقہ نمک ، 1/4چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ اور 1عددا نڈا ملائیں۔4کھانے کے چمچے مایونیز میں 2کھانے کے چمچے ٹومیٹو سوس ، 1کھانے کا چمچہ مسٹرڈ پیسٹ ، نمک اور بقیہ کُٹی کالی مرچ شامل کریں پھر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔ قیمے کو چار حصوں میں تقسیم کرکے پیٹیز بنائیں۔پیٹی کا سائز بن سے بڑھاہوناچاہیے کیونکہ پکنے پر پیٹی سکڑ چائے گی ۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے پیتی دونوں طرف سے گولڈن براﺅن فرائی کرلیں ۔ بن بیچ سے کاٹ کرمکھن لگائیں۔ مایونیز والا باریک کٹے سلاد پتوں میں ملائیں۔ بن پرپہلے سلاد پتے ، پھر کٹا کھیرا اور کٹاٹماٹر رکھیںاور اس پر فرائی پیٹی رکھ کر کٹی پیاز رکھیںاور بن کا اوپر والا حصہ لگاکر برگر بنالیں۔ اسی طرح تمام برگر مکمل کریں اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

No comments: