News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Gale Ki Balgham Ka Ilaj, بلغم سے فوری نجات کے آسان طریقے

gale ki balgham ka ilaj, balgham ka ilaj medicine, seene ki balgham ka ilaj, balgham ka ilaj tib e nabvi, balgham ka desi ilaj, balgham ka ilaj by zubaida tariq, balgham ka ilaj in quran, balgham ka ilaj ubqari, balgam wali khansi ka ilaj in urdu
 بلغم کی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس سے نجات ممکن ہے ۔آئیے آپ کو بلغم سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ قدرتی غذاں کے بارے میں بتاتے ہیں۔گرم سوپ : اکثر لوگ مرغی کاسوپ پی کر سمجھتے ہیں کہ یہ بلغم کم کرتا ہے لیکن اگر آپ سبزیوں کا سوپ پئیںتو بلغم سے جلد نجات مل جائے گی۔ ہلدی: ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بلغم سے نجات دینے میں کافی مدد گار ہے۔
آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل طریقے سے ہلدی استعمال کرسکتے ہیں۔ *ایک چمچ ہلدی کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر صبح کے وقت پئیں۔ *آدھ چائے کا چمچ ہلدی دن میں تین بار پانی کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔ *ایک چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور غرارے کریں۔ ادرک: اس سبزی کو صدیوں سے سانس کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بلغم کو ختم کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی کافی سکون دیتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک کو باریک کاٹ لیں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں،اس کے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال دیں ۔اس مشروب کو خوب استعمال کریں اور پیتے ہوئے ادرک کو چبا کر کھائیں۔ 
لیموں کا جوس: ایک لیموں کو پانی یا قہوے میں ڈال کر جی بھر کر پئیں۔لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف بلغم سے نجات دلاتا ہے بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے گلے کو بھی آرام ملتا ہے۔ نمک والا پانی ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔ بھاپ لینے سے ایک کھلے برتن میں پانی ڈال کر اسے ابالیں اور جتنی دیر چاہیں اچھی طرح بھاپ لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ کو بلغم سے نجات ملے گی بلکہ اگر آپ زکام سے پریشان ہیں تو اس سے بھی راحت ملے گی۔

No comments: