Matric Assignment

[MatricAssignment][bleft]

Matric Assignment

[MatricAssignment][bsummary]

Matric Assignment

[MatricAssignment]][bleft]

Matric Assignment

[MatricAssignment][twocolumns]

Bharay Hoe Malasian Pahratay Recipe In Urdu


 بھرے ہوئے ملائیشین پراٹھے
اجزاء:
میدہ (چھنا ہوا) ----- آدھا کلو انڈہ ----- ایک عدد
مکھن ----- دو کھانے کے چمچ
چینی ----- ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ------ آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ----- تلنے کے لیے
بھرنے کے لیے
انڈے (ابلے ہوئے) ---- چار عدد
پیاز ----- ایک عدد
لہسن ----- پانچ جوے
موزریلا پنیر (کدو کش) ----- سو گرام
پسی ہوئی لال مرچ ------ ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ------ آدھا چائے کا چمچ
نمک ------ حسب ذائقہ
تیل ----- تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک پیالے میں آٹے کے اجزاﺀ ملا کر نیم گرم پانی سے آٹھا گوندھ لیں- اس کے پیڑے بنا کر چوکور پراٹھے بیل کر رکھ لیں- ایک پیالے میں بھرنے کے تمام اجزاﺀ ملا لیں- ایک روٹی لیں٬ تھوڑے سے آمیزے کی اس پر تہہ لگائیں٬ دوسری روٹی اس کے اوپر رکھیں اور کناروں کو انڈے کی مدد سے بند کردیں- اس روٹی کو توے پر تیل لگا کر دونوں جانب سے سنہری تل لیں- اسے درمیان سے تکونے کاٹ لیں- اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی پراٹھے بھی تیار کرلیں-

No comments: