News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ایلوویرا کے فوائد, Aloe Vera Ke Fayde

We will discuss the following types aloe vera ke fayde, aloe vera ke fayde for skin, aloe vera ke fayde in urdu, aloe vera ke fayde for skin in urdu, aloe vera ki taseer in urdu, aloe vera khane ke fayde, aloe vera ka istemal balo ke liye, aloe vera in urdu word, aloe vera gel in this article.

 پاکستان میں ملنے والی عام سی جڑی بوٹی ایلوویرا کے ایسے جادوئی فوائد جنہیں جان کر آپ کو سونا بھی سستا لگے گا لاہور(قدرت روزنامہ) کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا کا عرق، پانی یا گودا دنیا کی محفوظ ترین غذاؤں میں سے ہے، جس میں وٹامن سی اور کئی دوسرے معدنیات پائے جاتے ہیں جس طرح ناریل کا پانی جگر، آنتوں اور پیٹ کے لیے مفید ہے . اسی طرح ایلوویرا کے بھی بے شمار فوائد ہیں جسمانی توانائی کے علاوہ یہ جلد کی شادابی اور رعنائی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے .
 یہی وجہ ہے کہ رواں برس اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے. لیکن لندن میں ہونے والی تحقیق کے محقق کہتے ہیں کہ ایلوویرا کا جوس غذائیت کا مرقع ہے. اس کا پانی کولیسٹرول کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. یہ نہ صرف وزن گھٹاتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا اور مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے. ایلوویرا میں کئی وٹامنز پائے جاتے ہیں مثلاً وٹامن اے، سی ، ای ، بی ون، بی ٹو، بی سکس اور فولک ایسڈ . اس کے علاوہ بی 12بھی موجود ہوتا ہے. عام طور پر ہم اسے غذائی اہمیت نہیں دیتے. ذہنی امراض کے ماہرین اسے دماغی اور اعصابی نظام کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں. ان وٹامنز کے ساتھ ساتھ کچھ معدنیات بھی پائے جاتے ہیں. ان میں کیلشیم، میگنیشیم، زنک، کروسیم، سلینم، سوڈیم، آئرن اور پوٹاشیم شامل ہیں. اس کے علاوہ امائنو ایسڈز اورفینی ایسڈز بھی شامل ہیں. یہ تمام اجزا مل کر نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتے ہیں اور جسم کو بھی تقویت دیتے ہیں.
کئی ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ ایلوویرا بہت سے جسمانی امراض کے لیے حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے. دنیا بھر میں لوگ اسے نظام ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کرتے ہیں. اس کے علاوہ قوت مدافعت، فاسد مادوں کے اخراج، جوڑوں کے درد، جلدی امراض، جلد کی شادابی اور رعنائی کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں. اس طرح اسے بھر پور غذائی پیک قرار دیتے ہیں. اپھارے ، گیس اور سن برن کے علاوہ چنبل کے لیے بھی موزوں پودا ہے. اس کا جوس پانچ ہزار سال قبل مصر میں استعمال کیا جاتا تھا. اس میں غذائیت کے لحاظ سے دو سو متحرک اجزا پائے جاتے ہیں جن سے فیض اٹھانا اور صحت مند طرز زندگی اپنانا بہت ضروری ہے.

No comments: