News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

مائیکل جیکسن کی وہ پیشگوئی جو آج سچ ثابت ہوئی ، آنجہانی پاپ گلوکار کےذاتی محافظ کے برسوں بعد تہلکہ خیز انکشافات


  نیویارک(آن لائن) آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل کے باڈی گارڈ کا کہنا ہے کہ جیکسن نے کرونا طرز کی عالمی وباء کی پیشنگوئی کرتے ہوئے ماسک پہننا شروع کیا تھا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک دہائی تک باڈی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے میٹ فیدلیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ایسی قدرتی وباء ہمیشہ سے موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاپ گلوکار اس سے بخوبی آگاہ تھے بلکہ انہوں نے پیشنگوئی بھی کی تھی کہ ایک ایسی وباء ہے جو کسی بھی وقت سب کو مٹا دے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جراثیم ہے جو تیزی سے دنیا میں پھیل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مائیکل ایک دن میں چار ممالک کا دورہ بھی کرتے تو اکیلے سفر کرتے اور ہمیشہ فیس ماسک پہنے رکھتے تھے تاہم مائیکل کا کہنا تھا کہ فیٹ میں بیمار نہیں ہونا چاہتا میرا زمین پر آنے کا ایک مقصد ہے اور میں اپنی آواز کو نقصان نہیں پہنچنے دے سکتا ۔

No comments: